سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 768

ظالم حاکموں کے ساتھ مل کر جہاد کرنا جائز ہے

راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , معاویہ , ابن صالح , علاء بن حارث , مکحول , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِهَادُ وَاجِبٌ عَلَيْکُمْ مَعَ کُلِّ أَمِيرٍ بَرًّا کَانَ أَوْ فَاجِرًا وَالصَّلَاةُ وَاجِبَةٌ عَلَيْکُمْ خَلْفَ کُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا کَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْکَبَائِرَ وَالصَّلَاةُ وَاجِبَةٌ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا کَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْکَبَائِرَ

احمد بن صالح، ابن وہب، معاویہ، ابن صالح، علاء بن حارث، مکحول، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے لئے ہر حاکم کے ساتھ مل کر جہاد کرنا واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا بدکار۔ اور تمہارے لئے ہر مسلمان (اما م) کے پیچھے نماز پڑھنا واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا بدکار اگرچہ وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہی کیوں نہ ہو اور اسی طرح تمہارے لئے ہر مسلمان (میت) پر نماز (جنازہ) پڑھنا واجب ہے خواہ وہ نیک ہو یا بدکار۔ خواہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہی کیوں نہ رہا ہو۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Striving in the path of Allah (jihad) is incumbent on you along with every ruler, whether he is pious or impious; the prayer is obligatory on you behind every believer, pious or impious, even if he commits grave sins; the (funeral) prayer is incumbent upon every Muslim, pious and impious, even if he commits major sins.

یہ حدیث شیئر کریں