حضور صلی اللہ علیہ وسلم قائد المرسلین علیہم السلام اور خاتم النبیین ہیں :
راوی:
وعن جابر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " أنا قائد المرسلين ولا فخر وأنا خاتم النبيين ولا فخر وأنا أول شافع ومشفع ولا فخر " . رواه الدارمي
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (قیامت کے دن ) میں تمام نبیوں اور رسولوں کا قائد ہوں گا (کہ تمام نبی ورسول میدان حشر میں آنے کے لئے میرے پیچھے آئیں گے ، اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہتا میں انبیاء علیہم السلام کے سلسلہ کو ختم کرنے والا ہوں یعنی نبوت مجھ پر ختم ہوگئی ہے اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہتا ، شفاعت کرنے والا سب سے پہلا شخص میں ہوں گا اور سب سے پہلے میری ہی شفاعت قبول ہوگی اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہتا ۔ (دارمی)