حضور صلی اللہ علیہ وسلم عرش الہٰی کے دائیں جانب کھڑے ہوں گے ۔ :
راوی:
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " فأكسى حلة من حلل الجنة ثم أقوم عن يمين العرش ليس أحد من الخلائق يقوم ذلك المقام غيري " . رواه الترمذي . وفي رواية " جامع الأصول " عنه : " أنا أول من تنشق عنه الأرض فأكسى "
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " (قیامت کے دن ) مجھے جنت کے جوڑوں میں سے ایک جوڑا پہناجائے گا اور پھر میں عرش کے دائیں جانب کھڑا ہوں گا ، جہاں میرے سوا مخلوق میں سے کوئی اور کھڑا نہیں ہوگا ۔ اور جامع الاصول کی روایت میں ، جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے منقول ہے ، یوں ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) سب سے پہلے میری قبر شق ہوگی اور میں باہر آؤں گا ، پھر جنتی جوڑا پہنایا جائے گا الخ ۔"