مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ سیدالمرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان ۔ حدیث 351

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم :

راوی:

وعن عبد الله بن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن لكل نبي ولاة من النبيين وإن وليي أبي وخليل ربي ثم قرأ : [ إن أولى الناس بإبراهيم للذين اتبعوه وهذا النبي والذين آمنوا والله ولي المؤمنين ] . رواه الترمذي

اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر پیغمبر کے پیغمبروں سے ایک ایک رفیق اور ولی ہیں پس پیغمبروں میں جو پیغمبر میرے رفیق اور ولی ہیں وہ میرے باپ اور پروردگار کے خلیل حضرت ابر اہیم علیہ السلام ہیں ۔" اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنے اس قول کی دلیل کے طور پر ) یہ آیت پڑھی (اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِاِبْرٰهِيْمَ لَلَّذِيْنَ اتَّبَعُوْهُ وَھٰذَا النَّبِىُّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَاللّٰهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِيْنَ) 3۔ ال عمران : 68) " ترجمہ بلاشبہ سب آدمیوں میں زیادہ خصوصیت رکھنے والے (حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ البتہ وہ لوگ تھے جہنوں نے (ان کے زمانہ میں ) ان کا اتباع کیا تھا اور یہ نبی ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ تعالیٰ حامی وکارساز ہیں ایمان والوں کے ۔" (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں