آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد :
راوی:
وعن جابر أن النبي صلى الله عليه و سلم قا ل : " إن الله بعثني
لتمام مكارم الأخلاق وكمال محاسن الأفعال " . رواه في شرح السنة
اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے اس لئے بھیجا ہے کہ اچھے اخلاق کی تکمیل کروں اور اچھے کاموں کو پورا کروں ۔" (شرح السنۃ)
تشریح :
مطلب یہ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا پیغمبر اور رسول بنا کر اس مقصد سے بھیجا ہے کہ میں مخلوق اللہ کی ہدایت کروں ، اور ان کو ظاہری اخلاق ومعاملات اور عادات واطوار کے اعتبار سے بھی اور باطنی احوال وسیرت کے اعتبار سے بھی درجہ کمال پر پہنچادوں ۔