حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر حالت میں قربانی فرض تھی :
راوی:
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " كتب علي النحر ولم يكتب عليكم وأمرت بصلاة الضحى ولم تؤمروا بها " . رواه الدارقطني
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر (ہرحالت میں ) قربانی فرض کی گئی ہے ( خواہ میں مالی استطاعت رکھوں یا نہ رکھوں ) جب کہ تمہارے اوپر اس طرح فرض نہیں ہے (بلکہ اسی حالت میں فرض ہے جب تم مالی استطاعت رکھو ) نیز مجھ کو چاشت کی نمازکا حکم (وجوب کے طور ) دیا گیا ہے جب کہ تمہیں نہیں دیا گیا ہے بلکہ اس نماز کو تمہارے لئے سنت قرار دیا گیا ہے ۔
(دارقطنی (