مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء مبارک اور صفات کا بیان ۔ حدیث 362

مہر نبوت کہاں تھی :

راوی:

وعن عبد الله بن سرجس قال : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم وأكلت معه خبزا ولحما – أو قال : ثريدا – ثم درت خلفه فنظرت إلى خاتم النبوة بين كتفيه عند ناغض كتفه اليسرى جمعا عليه خيلال كأمثال الثآليل . رواه مسلم

حضرت عبداللہ ابن سرجس کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور آپ کے ساتھ کھانا کھانے کا شرف حاصل کیا ، کھانا روٹی اور گوشت تھا ، یا انہوں نے یہ کہا کہ ۔ ثرید تھا (یعنی روٹی کے ٹکڑے شوربے میں بھگوئے ہوئے تھے ) پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کی طرف آیا اور مہر نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان بائیں شانہ کی نرم ہڈی کے پاس تھی اور (ہیئت کے اعتبار سے ) مٹھی کی مانند تھی اور اس پر مسوں کی مانند تل تھے ۔ (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں