حاملہ کی عدت کے بیان میں
راوی: محمد بن سملہ و حارث بن مسیکن , ابن قاسم , مالک , ہشام بن عروہ , ابیہ , مسور بن محزمہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْکِينٍ قِرَائَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ قَالَا أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ نُفِسَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِلَيَالٍ فَجَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَتْ أَنْ تَنْکِحَ فَأَذِنَ لَهَا فَنَکَحَتْ
محمد بن سملہ و حارث بن مسیکن، ابن قاسم، مالک، ہشام بن عروہ، اپنے والد سے، حضرت مسور بن محزمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت سبیعہ اسلمیہ نے اپنے شوہر کے وفات کے چند دن کے بعد ایک بچہ کو جنم دیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے نکاح کرنے کی اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اجازت عطا فرما دی اور انہوں نے نکاح کر لیا۔
A similar report was narrated from Safiyyah bint Abi ‘Ubaid from one of the wives of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم — and she is Umm Salamah — from the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (Sahih)