حاملہ کی عدت کے بیان میں
راوی: قتیبہ , لیث , یحیی , سلیمان بن یسار
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ تَذَاکَرُوا عِدَّةَ الْمُتَوَفَّی عَنْهَا زَوْجُهَا تَضَعُ عِنْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ بَلْ تَحِلُّ حِينَ تَضَعُ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي فَأَرْسَلُوا إِلَی أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِيَسِيرٍ فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ
قتیبہ، لیث، یحیی، حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپس میں ایک دوسرے سے عورت کی عدت کے بارے میں گفتگو کی جو کہ شوہر کے انتقال کے چند روز کے بعد بچہ کو جنم دے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرمانے لگے کہ دونوں عدتوں میں جو بڑھ کر ہو وہ عورت اتنی عدت گزارے گی ۔ اور ابو اسلمہ نے کہا نہیں بلکہ وضع حمل تک عدت گزارے گی ۔ اور حضرت ابوہریرہ فرمانے لگے کہ میں بھی حضرت ابوسلمہ کی تائید کرتا ہوں چنانچہ انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مسئلہ دریافت کرایا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت سبیعہ اسلمیہ نے اپنی شوہر کی وفات کے بعد کچھ روز بعد بچہ کو جنم دیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سلسلہ میں فتوی حاصل کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نکاح کرنے کا حکم فرمایا۔
Abu Salamah bin ‘Abdur Rahman said: “It was said to Ibn ‘Abbas concerning a woman who gives birth one day after her husband dies: ‘Can she get married?’ He said: ‘No, not until the longer of the two periods has ended.” He said: ‘Allah says: And for those who are pregnant (whether they are divorced or their husbands are dead), their ‘Iddah (prescribed period) is until they lay down their burden.’ He said: ‘That only applies in the case of divorce.’ Abu Hurairah said: ‘I agree with my brother’s son’ — meaning, Abu Salamah. He sent his slave Kuraib and told him: ‘Go to Umm Salamah and ask her: Was this the Sunnah of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم He came back and said: ‘Yes, Subai’ah Al-Aslamiyyah gave birth twenty days after her husband died, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم told her to get married, and Abu As-Sanabil was one of those who proposed marriage to her.”(Sahih).