سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1454

حاملہ کی عدت کے بیان میں

راوی: حسین بن منصور , جعفربن عون , یحیی بن سعید , سلیمان بن یسار , ابوسلمہ

أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ کُنْتُ أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا وَضَعَتْ الْمَرْأَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَإِنَّ عِدَّتَهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ فَبَعَثْنَا کُرَيْبًا إِلَی أُمِّ سَلَمَةَ يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِکَ فَجَائَنَا مِنْ عِنْدِهَا أَنَّ سُبَيْعَةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَوَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَيَّامٍ فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَزَوَّجَ

حسین بن منصور، جعفربن عون، یحیی بن سعید، سلیمان بن یسار، حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھا کہ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی وفات کے بعد بچہ جنے تو اس کی عدت زیادہ زمانہ تک ہو گی۔ حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر ہم نے کریب کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ مسئلہ دریافت کرنے کے واسطے بھیجا تو وہ یہ خبر لے کر آئے کہ حضرت سبیعہ کے شوہر کا انتقال ہو گیا تو چند روز کے بعد ان کے یہاں بچہ کی پیدائش ہوئی چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نکاح کرنے کا حکم فرمایا۔

;It was narrated from Sulaiman bin Yasar that ‘Abdullah bin ‘Abbas and Abu Salamah bin Abdur disagreed concerning a woman who gave birth one day after her husband died. ‘Abdullah bin ‘Abbas said:“(She should wait) for the longer of the two periods.” Abu Salamah said: “When she has given birth, it becomes permissible for her to remarry.” Abu Hurairah came and said: “I agree with my brother’s son” — meaning Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman. They sent Kuraib, the freed slave of Ibn ‘Abbas, to Umm Salamah to ask her about that. He came back to them and told them that she said: “Subai’ah gave birth one day after her husband died;” she mentioned that to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said: “It has become permissible for you to marry.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں