سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1455

حاملہ کی عدت کے بیان میں

راوی: عبد الملک بن شعیب بن لیث بن سعد , ابیہ , جدہ , جعفر بن ربیعہ , عبدالرحمن بن ہرمز , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , زینب بنت ابوسلمہ , ام سلمہ ا

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهَا سُبَيْعَةُ کَانَتْ تَحْتَ زَوْجِهَا فَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ حُبْلَی فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْکَکٍ فَأَبَتْ أَنْ تَنْکِحَهُ فَقَالَ مَا يَصْلُحُ لَکِ أَنْ تَنْکِحِي حَتَّی تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ فَمَکَثَتْ قَرِيبًا مِنْ عِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نُفِسَتْ فَجَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْکِحِي

عبد الملک بن شعیب بن لیث بن سعد، اپنے والد سے، جدہ، جعفر بن ربیعہ، عبدالرحمن بن ہرمز، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، زینب بنت ابوسلمہ، ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں قبیلہ بنوسلمہ کی ایک سبیعہ نام کی خاتون کے شوہر کی وفات ہوگئی تو وہ اس وقت حمل سے تھی پھر اس کو ابوسنابل سے نکاح کا پیغام بھیجا لیکن سبیعہ کے منع کرنے پر وہ کہنے لگا کہ تم نکاح نہیں کر سکتیں جس وقت تک زیادہ زمانہ تک عدت نہ مکمل کر لو۔ ابھی بیس راتیں ہی گزری تھیں کہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا پھر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نکاح کر لو۔

Abu Salamah bin ‘Abdur Rahman said: “Ibn ‘Abbas, Abu Hurairah and I were together, and Ibn ‘Abbas said: ‘If a woman gives birth after her husband dies, her ‘Iddah is the longer of the two periods.” Abu Salamah said: “We sent Kuraib to Umm Salamah to ask her about that. He came to us and told us from her that the husband of Subai’ah died and she gave birth a few days after her husband died, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم told her to get married.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں