سنن نسائی ۔ جلد دوم ۔ طلاق سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1456

حاملہ کی عدت کے بیان میں

راوی: اسحاق بن ابراہیم , عبدالرزاق , ابن جریج , داؤد بن ابوعاصم , ابوسلمہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ إِذْ جَائَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ فَوَلَدَتْ لِأَدْنَی مِنْ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ مِنْ يَوْمِ مَاتَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ آخِرُ الْأَجَلَيْنِ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ جَائَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ فَوَلَدَتْ لِأَدْنَی مِنْ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَزَوَّجَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَی ذَلِکَ

اسحاق بن ابراہیم، عبدالرزاق، ابن جریج، داؤد بن ابوعاصم، حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس موجود تھے کہ ان کے پاس ایک خاتون پہنچی کہ جس کے شوہر کی وفات ہوگئی تھی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا تم زیادہ زمانہ تک عدت گزارو گی (یعنی چار ماہ دس دن عدت کے پورا کرو گی) حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے کہ میں نے ایک صحابی سے سنا کہ حضرت سبیعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میرا شوہر انتقال کر گیا تو میں حمل سے تھی۔ پھر ان کی وفات کو چار ماہ ہونے سے قبل ہی میرے یہاں بچہ کی ولادت ہوگئی۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو نکاح کرنے کا حکم فرمایا۔ یہ سن کر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے میں اس بات کا گواہ ہوں۔

It was narrated from Abu Salamah bin ‘Abdur-Rahman that Zainab bint Abi Salamah told him, from her mother, Umm Salamah, the wife of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : “That a woman from Aslam who was called Subai’ah was married to her husband, and he died while she was pregnant. Abu As-Sanabil bin Ba’kak proposed to her but she refused to marry him. He said: ‘You cannot get married until you have observed ‘Iddah for the longer of the two periods.’ Approximately twenty days later she gave birth. She went to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said: ‘Get married.’” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں