باب (نیو انٹری)
راوی:
بَاب الْجُذَامِ وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ وَفِرَّ مِنْ الْمَجْذُومِ كَمَا تَفِرُّ مِنْ الْأَسَدِ
جذام کا بیان اور عفان نے کہا کہ ہم سے مسلم بن حیان نے ان سے ابوسعید بن عیناء نے حدیث بیان کی ، کہا میں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سناکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیماری کا لگ جانا، بدفالی اور ہامہ (کی نحوست) اور محرم کو صفر بنا لینا کوئی چیز نہیں اور جذامی سے اس طرح بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو۔