برے نام رکھنے کی کراہت کے بیان میں
راوی: محمد بن احمد بن ابی خلف روح ابن جریج , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَی عَنْ أَنْ يُسَمَّی بِيَعْلَی وَبِبَرَکَةَ وَبِأَفْلَحَ وَبِيَسَارٍ وَبِنَافِعٍ وَبِنَحْوِ ذَلِکَ ثُمَّ رَأَيْتُهُ سَکَتَ بَعْدُ عَنْهَا فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ثُمَّ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ ذَلِکَ ثُمَّ أَرَادَ عُمَرُ أَنْ يَنْهَی عَنْ ذَلِکَ ثُمَّ تَرَکَهُ
محمد بن احمد بن ابی خلف روح ابن جریج، ابوزبیر، جابر بن عبد اللہ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یعلی، برکت، افلح، یسار اور نافع وغیرہ نام رکھنے سے منع فرمانے کا ارادہ فرمایا پھر میں نے دیکھا کہ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے خاموش ہو گئے اور اس بارے میں کچھ نہ فرمایا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے اور اس سے منع نہ فرمایا پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے منع کرنے کا ارادہ کیا لیکن یونہی رہنے دیا۔
Jabir b. 'Abdullah reported: Allah's Messenger (may peace be upon him) decided to forbid (his followers) to name persons as Ya'la (Elevated), Baraka (Blessing), Aflah (Successful), Yasar and Nafi', but I saw that he kept silent after that and he did not say anything until Allah's Messenger (may peace be upon him) died. And he did not forbid (his followers to do this), then 'Umar decided to prohibit (people) from giving these names, but later on gave up the idea.