سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 783

جانوروں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنی چاہئے

راوی: عبداللہ بن محمد , مسکین , ابن بکیر , محمد بن مہاجر ربیعہ بن یزید , ابی کبشہ , سہل بن حنظلیہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مِسْکِينٌ يَعْنِي بْنَ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي کَبْشَةَ السَّلُولِيِّ عَنْ سَهْلِ ابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَهْرُهُ بِبَطْنِهِ فَقَالَ اتَّقُوا اللَّهَ فِي هَذِهِ الْبَهَائِمِ الْمُعْجَمَةِ فَارْکَبُوهَا صَالِحَةً وَکُلُوهَا صَالِحَةً

عبداللہ بن محمد، مسکین، ابن بکیر، محمد بن مہاجر ربیعہ بن یزید، ابی کبشہ، حضرت سہل بن حنظلیہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ (بھوک کی وجہ سے) پیٹھ سے لگ گیا تھا اس کو دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (لوگو!) ان بے زبانوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو ان پر اچھی سواری کرو اور اچھا کھلاؤ پلاؤ۔

Narrated Sahl ibn al-Hanzaliyyah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came upon an emaciated camel and said: Fear Allah regarding these dumb animals. Ride them when they are in good condition and feed them when they are in good condition.

یہ حدیث شیئر کریں