موطا امام مالک ۔ جلد اول ۔ کتاب الحج ۔ حدیث 804

سر منڈانے کا بیان

راوی:

حَدَّثَنِي عَنْ مَالِک عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ کَانَ يَدْخُلُ مَکَّةَ لَيْلًا وَهُوَ مُعْتَمِرٌ فَيَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَيُؤَخِّرُ الْحِلَاقَ حَتَّی يُصْبِحَ قَالَ وَلَکِنَّهُ لَا يَعُودُ إِلَی الْبَيْتِ فَيَطُوفُ بِهِ حَتَّی يَحْلِقَ رَأْسَهُ قَالَ وَرُبَّمَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَأَوْتَرَ فِيهِ وَلَا يَقْرَبُ الْبَيْتَ
قَالَ مَالِک الْأَمْرُ الَّذِي لَا اخْتِلَافَ فِيهِ عِنْدَنَا أَنَّ أَحَدًا لَا يَحْلِقُ رَأْسَهُ وَلَا يَأْخُذُ مِنْ شَعَرِهِ حَتَّی يَنْحَرَ هَدْيًا إِنْ کَانَ مَعَهُ وَلَا يَحِلُّ مِنْ شَيْئٍ حَرُمَ عَلَيْهِ حَتَّی يَحِلَّ بِمِنًی يَوْمَ النَّحْرِ وَذَلِکَ أَنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی قَالَ وَلَا تَحْلِقُوا رُئُوسَکُمْ حَتَّی يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ

عبدالرحمن بن القاسم سے روایت ہے کہ ان کے باپ قاسم بن محمد مکہ میں عمرہ کا احرام باندھ کر رات کو آتے اور طواف وسعی کر کے حلق میں تاخیر کرتے صبح تک لیکن جب تک حلق نہ کرتے بیت اللہ کا طواف نہ کرتے اور کبھی مسجد میں آ کر وتر پڑھتے لیکن بیت اللہ کے قریب نہ جاتے ۔
کہا مالک نے ہمارے نزدیک یہ حکم اتفاقی ہے کہ کوئی شخص سر نہ منڈائے اور بال نہ کتروائے یہاں تک کہ نحر کرے ہدی کو اگر اس کے ساتھ ہو اور جو چیزیں احرام میں حرام تھیں ان کا استعمال نہ کرے جب تک احرام نہ کھول لے منی میں یوم النحر کو کیونکہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے ولا تحلقو رؤسکم حتی یبلغ الھدی محلہ مت منڈاؤ سروں کو اپنے جب تک ہدی اپنی جگہ نہ پہنچ جائے ۔

Yahya related to me from Malik from Abd ar-Rahman ibn al-Qasim that his father used to go into Makka by night when he was doing umra and do tawaf of the House and say between Safa and Marwa and delay the shaving until the morning, but he would not go back to the House and do tawaf again until he had shaved his head.
Abd ar-Rahman added, "Sometimes he would enter the mosque and do the witr prayer there without actually going near the House."
Malik said, "At-tafath is shaving the head, putting on normal clothes and things of that nature."
Yahya said that Malik was asked whether a man who forgot to shave (his head) at Mina during the hajj could shave in Makka, and he said, "That is permissible, but I prefer the shaving to be done at Mina."

یہ حدیث شیئر کریں