پیدل دوڑ لگانے کا بیان
راوی: ابو صالح , محبوب بن موسیٰ ابواسحق ہشام بن عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْأَنْطَاکِيُّ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا کَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ قَالَتْ فَسَابَقْتُهُ فَسَبَقْتُهُ عَلَی رِجْلَيَّ فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ سَابَقْتُهُ فَسَبَقَنِي فَقَالَ هَذِهِ بِتِلْکَ السَّبْقَةِ
ابو صالح، محبوب بن موسیٰ ابواسحاق ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ وہ ایک سفر میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھیں وہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پیدل دوڑ لگائی اور میں جیت گئی پھر جب میرا جسم ذرا بھاری ہو گیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پھر دوڑ لگائی اور اس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیت گئے اور فرمایا آج کی یہ جیت پچھلی ہار کا بدلہ ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
while she was on a journey along with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him): I had a race with him (the Prophet) and I outstripped him on my feet. When I became fleshy, (again) I had a race with him (the Prophet) and he outstripped me. He said: This is for that outstripping.