ہتھیار باندھنا۔
راوی: محمد بن اسماعیل , ابن سمرہ , عبیداللہ بن موسی , اشعث بن سعید , عبداللہ بن بشیر , ابی راشد , علی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ عَنْ أَبِي رَاشِدٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَتْ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْسٌ عَرَبِيَّةٌ فَرَأَی رَجُلًا بِيَدِهِ قَوْسٌ فَارِسِيَّةٌ فَقَالَ مَا هَذِهِ أَلْقِهَا وَعَلَيْکُمْ بِهَذِهِ وَأَشْبَاهِهَا وَرِمَاحِ الْقَنَا فَإِنَّهُمَا يَزِيدُ اللَّهُ لَکُمْ بِهِمَا فِي الدِّينِ وَيُمَکِّنُ لَکُمْ فِي الْبِلَادِ
محمد بن اسماعیل، ابن سمرہ، عبیداللہ بن موسی، اشعث بن سعید، عبداللہ بن بشیر، ابی راشد، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں عربی کمان تھی۔ آپ نے دیکھا کہ ایک مرد کے ہاتھ میں فارسی کمان ہے تو فرمایا یہ کیا ہے ؟ اسے پھینک دو اور تم اس (عربی کمان) کو اور اس جیسی کمانوں کو ہی استعمال کیا کرو اور نیزوں کو اس لئے کہ انہی کے ذریعہ اللہ تمہارے دین میں اضافہ فرمائے گا اور تمہیں (انہی کے ذریعہ) شہروں میں عزت عطا فرمائے گا۔
It was narrated that 'Ali said: "The Messenger of Allah P.B.U.H had an arabian bow his hand, and he saw a man who had a Persian bow in his hand. He said: 'What is this? Throw it away. You should use this and others like it, and Qanal spears. Perhaps Allah will support His religion thereby and enable you to conquer lands.''' (Da'if)