رات کو حملہ کرنا (شب خون مارنا) اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کا حکم ۔
راوی: محمد بن اسماعیل , وکیع , عکرمہ بن عمار , ایاس بن سلمہ بن اکوع , سلمہ بن اکوع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَکْرٍ هَوَازِنَ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَائً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّی إِذَا کَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَائٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ
محمد بن اسماعیل، وکیع، عکرمہ بن عمار، ایاس بن سلمہ بن اکوع ، حضرت سلمہ بن اکوع فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر صدیق کی معیت میں جنگ کی ہم بنوفزارہ کے ایک کنوئیں پر پہنچے ہم نے رات وہیں پڑاؤ ڈالا صبح کے قریب ہم نے ان پر شب خون مارا تو ہم نے ایک کنویں والوں پر بھی راتوں رات حملہ کر کے نو یا سات گھرانوں کو قتل کیا۔
It was narrated from lyas bin Salamah bin Akwa', that his father said: "We attacked Hawazin, with Abu Bakr, during the time of the Prophet P.B.U.H , and we arrived at an oasis belonging to Bani Fazarah during the last part of the night. We attacked at dawn. raiding the people of the oasis, and killed them, nine or seven households." (Hasan)