صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 723

شگون لینے کا بیان

راوی: عبداللہ بن محمد , عثمان بن عمر , یونس , زہری , سالم , ابن عمر

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَالشُّؤْمُ فِي ثَلَاثٍ فِي الْمَرْأَةِ وَالدَّارِ وَالدَّابَّةِ

عبداللہ بن محمد، عثمان بن عمر، یونس، زہری، سالم، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مرض کا ایک سے دوسرے کو لگنا اور فال لینا کوئی چیز نہیں، اور نحوست تین چیزوں میں ہے، عورت، گھر، اور جانور میں (یعنی اگر نحوست ہوتی تو ان ہی تین چیزوں میں ہوتی) ۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
Allah's Apostle said, "There is neither 'Adha (no contagious disease is conveyed to others without Allah's permission) nor Tiyara, but an evil omen may be in three a woman, a house or an animal."

یہ حدیث شیئر کریں