جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ جہنم کا بیان ۔ حدیث 495

اس بارے میں کہ دنیا کی آگ دوزخ کی آگ کا سترواں حصہ ہے۔

راوی: سوید بن نصر , عبداللہ بن مبارک , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَارُکُمْ هَذِهِ الَّتِي تُوقِدُونَ جُزْئٌ وَاحِدٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْئًا مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ قَالُوا وَاللَّهِ إِنْ کَانَتْ لَکَافِيَةً يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنَّهَا فُضِّلَتْ بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْئًا کُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهَمَّامُ بْنُ مُنَبِّهٍ هُوَ أَخُو وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ وَقَدْ رَوَی عَنْهُ وَهْبٌ

سوید بن نصر، عبداللہ بن مبارک، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہاری یہ آگ ہے جسے انسان جلاتے ہیں جہنم کی آگ کا ستّرواں حصہ ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جلانے کے لئے تو یہی آگ کافی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ آگ اس سے انہتر درجے زیادہ گرم ہے اور ہر درجہ اس کی گرمی کے برابر ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ہمام بن منبہ، وہب بن منبہ کے بھائی ان سے وہب نے روایت کی ہے۔

Abu Hurairah (RA) reported that the Prophet(SAW) said, “This your the children of Aadam kindle is one part of the seventy parts of the heat of Paradise.”

They (the Sahabah) asked, “By Allah, but this (itself) was enough,O Messenger of Allah.” He said, (than that) by sixty-nine parts, each of which is like the heat (of the earthly fire).”

[Muslim 2843, Ahmed 8132]

یہ حدیث شیئر کریں