عدوی (بیماری کا ایک سے دوسرے کو لگنا) کوئی چیز نہیں
راوی: سعید بن عفیر , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ وحمزہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَمْزَةُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثٍ فِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ
سعید بن عفیر، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ وحمزہ، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت (مرض کا ایک سے دوسرے کو لگنا) اور بد شگونی کوئی چیز نہیں، اور نحوست صرف تین چیزوں میں گھوڑا، عورت، اور گھر میں ہو سکتی ہے۔
Narrated 'Abdullah bin Umar:
Allah's Apostle said, "there is neither 'Adha nor Tiyara, and an evil omen is only in three: a horse, a woman and a house." (See the foot-note of Hadith No. 649)