دوزخ کے لئے دو سانس اور اہل تو حید کا اس سے نکالے جانے کے متعلق
راوی: محمد بن بشار , یحیی بن سعید , حسن بن ذکوان , ابورجاء عطاردی , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ ذَکْوَانَ عَنْ أَبِي رَجَائٍ الْعُطَارِدِيِّ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَخْرُجَنَّ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي مِنْ النَّارِ بِشَفَاعَتِي يُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيُّونَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَجَائٍ الْعُطَارِدِيُّ اسْمُهُ عِمْرَانُ بْنُ تَيْمٍ وَيُقَالُ ابْنُ مِلْحَانَ
محمد بن بشار، یحیی بن سعید، حسن بن ذکوان، ابورجاء عطاردی، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا یقینا میری شفاعت سے ایک قوم دوزخ سے نکلے گی۔ وہ جہنمی کہلاتے ہوں گے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور ابورجاء عطاردی کا نام عمران بن تیم ہے۔ انہیں ابن ملحان بھی کہا جاتا ہے۔
Sayyidina Imran ibn Husain (RA) narrated: The Prophet (SAW) said, “Some of people of my ummah will come out of Hell through my intercession. They will be named Jahannamis (people of Hell).”
[Ahmed 19918,Ibn e Majah4315]