اللہ تعالیٰ کا قول، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ دیجئے کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیداکی ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھاؤ، پیو اور پہنو اور خیرات کرو لیکن اسراف اور تکبر نہ کرو، اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پیو، بشرطے کہ دوباتیں نہ ہوں (ایک) اسراف(دوسرا) تکبر
راوی: اسماعیل , مالک , نافع و عبداللہ بن دینار وزید بن اسلم ابن عمر
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ وَزَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ يُخْبِرُونَهُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَی مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَائَ
اسماعیل، مالک، نافع و عبداللہ بن دینار وزید بن اسلم حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف (قیامت کے دن) نظر نہیں کرے گا جو اپنا کپڑاغرور کے سبب سے زمین پر گھسیٹ کر چلے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
Allah's Apostle said, 'Allah will not look at the person who drags his garment (behind him) out of conceit.''