کپڑا سمیٹنے کا بیان
راوی: اسحاق , ابن شمیل , عمر بن ابی زائدہ , عون بن ابی جحیفہ
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ فَرَأَيْتُ بِلَالًا جَائَ بِعَنَزَةٍ فَرَکَزَهَا ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي حُلَّةٍ مُشَمِّرًا فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ إِلَی الْعَنَزَةِ وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ وَرَائِ الْعَنَزَةِ
اسحاق، ابن شمیل، عمر بن ابی زائدہ، عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ بلال کو میں نے دیکھا کہ وہ ایک نیزہ لے کر آئے اور اس کو زمین میں گاڑ دیا، پھر نماز کی اذان کہی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حلہ پہنے ہوئے اس طرف اس کو سمیٹے ہوئے تھے، باہر تشریف لائے اور نیزہ کی طرف منہ کرکے دو رکعت نماز پڑھی، میں نے دیکھا کہ آدمی، چوپائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے نیزہ کے پرے چل رہے تھے۔
Narrated Abu Juhaifa:
I saw Bilal bringing an 'Anza (a small spear) and fixing it in the ground, and then he proclaimed the Iqarna of the prayer, and I saw Allah's Apostle coming out, wearing a cloak with its sleeves rolled up. He then offered a two-Rak'at prayer while facing the 'Anza, and I saw the people and animals passing in front of him beyond the 'Anza.