صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان ۔ حدیث 1123

پیدا ہونے والے بچے کی گھٹی دینے اور گھٹی دینے کے لئے کسی نیک آدمی کی طرف اٹھا کر لے جانے کے استحباب اور ولادت کے دن اس کا نام رکھنے کے جواز اور عبداللہ ابراہیم اور تمام انبیاء علیہ السلام کے نام پر نام رکھنے کے استحباب کے بیان میں ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوخالد احمر ہشام عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جِئْنَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَنِّکُهُ فَطَلَبْنَا تَمْرَةً فَعَزَّ عَلَيْنَا طَلَبُهَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوخالد احمر ہشام حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں گھٹی دی ہم نے کھجور تلاش کی تو ہمیں اس کا تلاش کرنا مشکل ہوا یعنی مشکل سے ملی۔

'A'isha reported: We took 'Abdullah b. Zubair to Allah's Apostle (may peace be upon him) so that he should put saliva in his mouth and we had to make a good deal of effort in order to procure them.

یہ حدیث شیئر کریں