جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 532

باب

راوی: ابن ابی عمر , عبدالوہاب ثقفی , ایوب , ابوقلابة , انس بن مالک

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِيهِ وَجَدَ بِهِنَّ طَعْمَ الْإِيمَانِ مَنْ کَانَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْئَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ وَأَنْ يَکْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ کَمَا يَکْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابن ابی عمر، عبدالوہاب ثقفی، ایوب، ابوقلابة، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تین باتیں ایسی ہیں جس میں پائی جائیں اس نے ایمان کا مزہ حاصل کرلیا۔ (1) وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر چیز سے زیادہ محبوب رکھتا ہو۔ (2) جو شخص کسی سے دوستی صرف اللہ ہی کے لئے کرے۔ (3) اور وہ اللہ تعالیٰ کے کفر سے بچانے کے بعد کفر کی طرف لوٹنے کو اتنا ہی برا سمجھے جتنا وہ آگ میں گرنے کو ناپسند کرتا ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اسے قتادہ بھی انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں۔

Sayyidina Anas ibn Malik (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said:

There are three qualities which, if anyone possesses, he has tasted the savour of faith. (They are 🙂 he to whom Allah and His Messenger (SAW) are dearer than all else; he loves someone only because of Allah! and he hates to return to disbelief after Allah has pulled him out if it just as he hates to be thrown into hell.

[Ahmed 12002,Muslim 43,Bukhari 16]

یہ حدیث شیئر کریں