سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 869

لڑنے سے پہلے مشرکین کو اسلام کی دعوت دینا

راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , ثابت , انس

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُغِيرُ عِنْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَکَانَ يَتَسَمَّعُ فَإِذَا سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَکَ وَإِلَّا أَغَارَ

موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز کے وقت حملہ کیا کرتے تھے اور اذان کی طرف کان لگائے رہتے تھے اگر وہاں سے اذان کی آواز آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حملہ سے رک جاتے نہیں تو حملہ کرتے۔

یہ حدیث شیئر کریں