مالِ غنیمت میں خیانت ۔
راوی: ہشام بن عمار , سفیان بن عیینہ , عمرو بن دینار , سالم بن ابی جعد , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ کَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ کِرْکِرَةُ فَمَاتَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ فِي النَّارِ فَذَهَبُوا يَنْظُرُونَ فَوَجَدُوا عَلَيْهِ کِسَائً أَوْ عَبَائَةً قَدْ غَلَّهَا
ہشام بن عمار، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، سالم بن ابی جعد، عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسباب کا نگہبان کر کرہ نامی ایک مرد تھا جب وہ فوت ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ دوزخی ہے تو صحابہ دیکھنے لگے (کہ اس نے کیا جرم کیا) انہیں اس پر ایک عبا یا چادر دیکھی جو اس نے مال غنیمت میں سے چرائی تھی۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Amr said: "There was a man called Kirkirah in charge of the goods of the Prophet P.B.U.H , who clied. The Prophet P.B.U.H said: 'He is in Hell.' They went and looked, and found him wearing a garment or a cloak that he had stolen from the spoil of war." (Sahih)