انعام دینا۔
راوی: رجاء، سلیمان بن موسی
قَالَ رَجَائٌ فَسَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَی يَقُولُ لَهُ حَدَّثَنِي مَکْحُولٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَّلَ فِي الْبَدْأَةِ الرُّبُعَ وَحِينَ قَفَلَ الثُّلُثَ فَقَالَ عَمْرٌو أُحَدِّثُکَ عَنْ أَبِي عَنْ جَدِّي وَتُحَدِّثُنِي عَنْ مَکْحُولٍ
رجاء کہتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن مکحول کو یہ فرماتے سنا کہ مجھے مکحول نے حبیب بن مسلمہ سے روایت کر کے یہ حدیث سنائی کہ شروع جنگ میں جاتے چوتھائی غنیمت اور واپسی میں (جنگ کی ضرورت ہوئی تو) تہائی غنیمت انعام دینے کا وعدہ فرمایا تو عمرو نے کہا کہ میں تمہیں اپنے باپ دادا سے روایت کر کے سنا رہا ہوں اور تم مجھے مکحول سے روایت کر کے سنا رہے ہو۔