مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ معجزوں کا بیان ۔ حدیث 487

قبور یہود کے احوال کا انکشاف

راوی:

وعن أبي أيوب قا ل : خرج النبي صلى الله عليه و سلم وقد وجبت الشمس فسمع صوتا فقال : " يهود تعذب في قبورها " . متفق عليه

" اور حضرت ابوایوب انصاری کہتے ہیں کہ ( ایک دن) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غروب آفتاب کے بعد گھر سے نکلے تو ایک آواز سنی اور ( وہ آواز سن کر ) فرمایا : یہ یہود ہیں ( یعنی یہ آواز ان یہودیوں کی ہے ) جن کو قبر میں عذاب دیا جار ہا ہے ۔ " ( بخاری ومسلم )

تشریح :
" ایک آواز سنی " کے بارے میں شارحین نے لکھا ہے کہ وہ آواز یا تو ان ملائکہ کی تھی جو قبر میں آوازدینے پر مامور تھے یا ان یہودیوں کی تھی جن کو قبروں میں عذاب دیا جارہا تھا اور یا وقوع عذاب کی آواز تھی ۔ حدیث کی عبارت یھود تعذب فی قبورھا کے پیش نظر دوسرا احتمال زیادہ قرین قیاس ہے ۔
اس حدیث سے عذاب قبر کا ثبوت ملتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معجزہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ان یہودیوں کی قبر کا حال منکشف ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بیان فرمایا ۔

یہ حدیث شیئر کریں