امیر کی اطاعت۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , وکیع , اعمش , ابی صالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَی اللَّهَ وَمَنْ أَطَاعَ الْإِمَامَ فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَی الْإِمَامَ فَقَدْ عَصَانِي
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، وکیع، اعمش، ابی صالح، ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی یقینا اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی یقینا اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے امیر کی اطاعت کی یقینا اس نے میری اطاعت کی اور جس نے (جائز امور میں) امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "Whoever obeys me, obeys Allah , and whoever disobeys me ,disobeys Allah. Whover obeys the ruler, obeys me, and whoever disobeys the ruler , disobeys me. " (Sahih)