گھوڑ دوڑ کا بیان ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن یحییٰ , یزید بن ہارون , سفیان بن حسین , زہری , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ لَا يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ فَلَيْسَ بِقِمَارٍ وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ فَهُوَ قِمَارٌ
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن یحییٰ، یزید بن ہارون، سفیان بن حسین، زہری، سعید بن مسیب، ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے دو گھوڑوں کے درمیان گھوڑا داخل کیا اور اس کو اطمینان نہیں کہ اس کا گھوڑا آگے نکل (کر جیت) جائے گا (بلکہ پیچھے رہ کر ہار جانے کا اندیشہ بھی ہے اور جیتنے کی امید بھی) تو یہ انہیں اور جس نے دو گھوڑوں کے درمیان گھوڑا داخل کیا اور اسے اطمینان ہے کہ اس کا گھوڑا آگے نکل (کر جیت) جائے گا (اور ہارنے کا اندیشہ نہیں ہے) تو یہ جوا ہے
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: "Whoever enters a horse (in a race) between two other horses, not ·knowing whether it will win, that is not gambling. But whoever enters a horse (in race) between two other horses, certain that it will win, that is gambling." (Da'if)