کافروں کے مقابلہ سے بھاگنا
راوی: ابو توبہ , ربیع بن نافع , ابن مبارک , جریر بن حازم , زبیر بن خریت عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ خِرِّيتٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَزَلَتْ إِنْ يَکُنْ مِنْکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ حِينَ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ ثُمَّ إِنَّهُ جَائَ تَخْفِيفٌ فَقَالَ الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْکُمْ قَرَأَ أَبُو تَوْبَةَ إِلَی قَوْلِهِ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ قَالَ فَلَمَّا خَفَّفَ اللَّهُ تَعَالَی عَنْهُمْ مِنْ الْعِدَّةِ نَقَصَ مِنْ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ عَنْهُمْ
ابو توبہ، ربیع بن نافع، ابن مبارک، جریر بن حازم، زبیر بن خریت ، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی یعنی اگر تم میں سے بیس آدمی صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو کافروں پر غالب رہیں گے یہ حکم مسلمانوں کو مشکل لگا کہ ایک آدمی بیس آدمیوں کا مقابلہ کرنے سے نہ بھاگے تو اللہ تعالیٰ نے اس میں تخفیف فرمائی اور یہ آیت نازل فرمائی اب اللہ نے تخفیف کر دی تم پر اور جان لیا کہ تم میں ضعف ہے پس اگر تم میں سے سو آدمی صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے۔ اگر تم میں سے ہزار صبر کرنے والے ہوں تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے تعداد میں تخفیف کی تو اسی حساب سے صبر میں بھی تخفیف ہو گئی۔