ایک اور لڑکے کے شیطانی اثر سے نجات پانے کا معجزہ
راوی:
وعن ابن عباس قال : إن امرأة جاءت بابن لها إلى رسول الله رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت يارسول الله إن ابني به جنون وإنه ليأخذه عند غدائنا وعشائنا ( فيخبث علينا )
فمسح رسول الله رسول الله صلى الله عليه و سلم صدره ودعا فثع ثعة وخرج من جوفه مثل الجرو الأسود يسعى . رواه الدارمي
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ (ایک دن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک عورت ۔۔۔ اپنے بیٹے کو لے کر حاضر ہوئی اور بولی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بیٹے پر جنون کا اثر ہے جس کا دورہ (ہر دن ) دوپہر اور رات کے کھانے کا وقت آنے پر (یا صبح اور شام کے وقت پڑتا ہے) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر ) اس لڑکے کے سینہ پر دست مبارک پھیرا اور دعا فرمائی ، چنانچہ اس لڑکے کو ایک بڑی قے ہوئی جس کے ذریعہ اس کے پیٹ سے ایک ایسی (ہیبتناک) شئ نکلی جسیے دوڑتا ہوا کالا پلہ ہو۔ (ترمذی)