جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 577

کتابت علم کی اجازت کے متعلق

راوی: قتیبة , سفیان بن عیینة , عمرو بن دینار , وہب بن منبہ , ہمام بن منبہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَخِيهِ وَهُوَ هَمَّامُ بْنُ مُنَبِّهٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي إِلَّا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَإِنَّهُ کَانَ يَکْتُبُ وَکُنْتُ لَا أَکْتُبُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَوَهْبُ بْنُ مُنَبِّهٍ عَنْ أَخِيهِ هُوَ هَمَّامُ بْنُ مُنَبِّهٍ

قتیبہ ، سفیان بن عیینہ ، عمرو بن دینار، وہب بن منبہ، حضرت ہمام بن منبہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول نقل کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ کوئی صحابی مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث روایت کرنے والا نہیں وہ بھی اس لئے کہ وہ ( عبداللہ بن عمرو) لکھ لیا کرتے تھے اور میں نہیں لکھتا تھا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ وہب بن منبہ اپنے بھائی ہمام بن منبہ سے روایت کرتے ہیں۔

Hammam ibn Munabbih reported having heard Abu Huraira (RA) say, “There is not any of the Companions of Allah’s Messenger (SAW) who has (narrated) more Ahadith than me except Abdullah ibn Amr (RA). He used to write (them) down while I did not write.”

[Ahmed 7393,Bukhari 113]

یہ حدیث شیئر کریں