کونسی چیز حج واجب کردیتی ہے؟
راوی: ہشام بن عمار , مروان بن معاویہ , علی بن محمد , عمر بن عبداللہ , ابراہیم بن یزید , محمد بن عباد بن جعفر , ابن عمر
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَکِّيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُوجِبُ الْحَجَّ قَالَ الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا الْحَاجُّ قَالَ الشَّعِثُ التَّفِلُ وَقَامَ آخَرُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْحَجُّ قَالَ الْعَجُّ وَالثَّجُّ قَالَ وَکِيعٌ يَعْنِي بِالْعَجِّ الْعَجِيجَ بِالتَّلْبِيَةِ وَالثَّجُّ نَحْرُ الْبُدْنِ
ہشام بن عمار، مروان بن معاویہ، علی بن محمد، عمر بن عبد اللہ، ابراہیم بن یزید، محمد بن عباد بن جعفر، حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک مرد کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کونسی چیز حج کو واجب کر دیتی ہے ؟ آپ نے فرمایا توشہ اور سواری۔ پھر اس نے کہا یا رسول اللہ !حاجی کیسا ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا بکھیرے بالوں والا خوشبو سے مبرا ایک اور شخص کھڑا ہوا اور بولا یا رسول اللہ !حج کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا لبیک پکارنا اور خون بہانا (یعنی قربانی کرنا) ۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: "A man stood up and said to the Prophet P.B.U.H : '0 Messenger of Allah P.B.U.H What makes Hajj obligatory?' He said: 'Provision and a mount.' He said: '0 Messenger of Allah, what is the (real) Hajj?' He said: 'The one with disheveled hair and no perfume.' Another (man) stood up and said: '0 Messenger of Allah, what is the (real) Hajj?' He said: Raising one's voice and slaughtering the sacrificial animal." (Da'if) Waki’ said: “The me of Al-Hajj is raising the voice with the Talbiyah and Ath-Thajj is performing the Nahr (sacrifice) on the camel."