مال یتیم کھانے سے پرہیز کرنا
راوی: ربیع بن سلیمان , ابن وہب , سلیمان بن بلال , ثور بن زید , ابوغیث , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هِيَ قَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَالشُّحُّ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَکْلُ الرِّبَا وَأَکْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ
ربیع بن سلیمان، ابن وہب، سلیمان بن بلال، ثور بن زید، ابوغیث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سات ہلاک کرنے والی اشیاء سے تم لوگ پرہیز کرو۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (1) اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دینا (2) جادو کرنا (3) کسی کو ناحق قتل کرنا جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام فرمادیا ہو (4) سود کھانا (5) یتیم کا مال کھانا (6) جہاد کے میدان سے بھاگ جانا (7) پاک دامن خواتین پر زنا کی تہمت لگانا۔