صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 843

کیا انگوٹھی پر تین سطروں میں نقش کنند کرایا جائے

راوی: محمد بن عبداللہ انصاری , عبداللہ انصاری , انس

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا اسْتُخْلِفَ کَتَبَ لَهُ وَکَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ مُحَمَّدٌ سَطْرٌ وَرَسُولُ سَطْرٌ وَاللَّهِ سَطْرٌ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَزَادَنِي أَحْمَدُ حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ خَاتَمُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ وَفِي يَدِ أَبِي بَکْرٍ بَعْدَهُ وَفِي يَدِ عُمَرَ بَعْدَ أَبِي بَکْرٍ فَلَمَّا کَانَ عُثْمَانُ جَلَسَ عَلَی بِئْرِ أَرِيسَ قَالَ فَأَخْرَجَ الْخَاتَمَ فَجَعَلَ يَعْبَثُ بِهِ فَسَقَطَ قَالَ فَاخْتَلَفْنَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مَعَ عُثْمَانَ فَنَزَحَ الْبِئْرَ فَلَمْ يَجِدْهُ

محمد بن عبداللہ انصاری، عبداللہ انصاری، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب خلیفہ ہوئے تو مجھے خط لکھا اور مہر کا نقش تین سطروں میں تھا، ایک سطر میں محمد دوسری میں رسول تیسری میں اللہ کا لفظ تھا، اور احمد نے مجھ سے اس اضافے کے ساتھ بیان کیا کہ مجھ سے انصاری نے انہوں نے ابوثمامہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی آپ کے ہاتھ میں رہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر کے ہاتھ میں اور ان کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں اور پھر جب حضرت عثمان کا زمانہ آیا تو آپ اریس کے کنویں پر بیٹھے ہوئے تھے، انگوٹھی اپنے ہاتھ سے نکال کر اس سے کھیل رہے تھے کہ وہ گرگئی، تین دن تک ہم حضرت عثمان کے ساتھ کوشش کرتے رہے، اس کنویں کا تمام پانی نکلوادیا گیا لیکن وہ انگوٹھی نہ ملی۔

Narrated Anas:
that when Abu Bakr became the Caliph, he wrote a letter to him (and stamped it with the Prophet's ring) and the engraving of the ring was in three lines: Muhammad in one line, 'Apostle' in another line, and 'Allah' in a third line. Anas added: 'the ring of the Prophet was in his hand, and after him, in Abu Bakr's hand, and then in 'Umar's hand after Abu Bakr. When Uthman was the Caliph, once he was sitting at the well of Aris. He removed the ring from his hand and while he was trifling with it, dropped into the well. We kept on going to the well with Uthman for three days looking for the ring, and finally the well was drained, but the ring was not found.

یہ حدیث شیئر کریں