ہار عاریت لینے کا بیان
راوی: اسحاق بن ابراہیم , عبدہ , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ هَلَکَتْ قِلَادَةٌ لِأَسْمَائَ فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهَا رِجَالًا فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسُوا عَلَی وُضُوئٍ وَلَمْ يَجِدُوا مَائً فَصَلَّوْا وَهُمْ عَلَی غَيْرِ وُضُوئٍ فَذَکَرُوا ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَائَ
اسحاق بن ابراہیم، عبدہ، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ اسماء کا ہار جو مجھ سے گم ہوگیا تھا اس کی تلاش میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بھیجا، اتنے میں نماز کا وقت آگیا وہ لوگ باوضو نہیں تھے، پانی نہیں ملا تو ان لوگوں نے بغیر وضو کے نماز ادا کرلی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا گیا تو تیمم کی آیت نازل ہوئی، ابن نمیر نے ہشام سے انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اتنا زیادہ روایت کیا کہ عائشہ نے اسماء سے وہ ہار مانگ کر لیا تھا۔
Narrated 'Aisha:
A necklace belonging to Asma' was lost, and the Prophet sent men in its search. The time for the prayer became due and they were without ablution and they could not find water; therefore they prayed without ablution, They mentioned that to the Prophet . Then Allah revealed the Verse of Tayammum. ('Aisha added: that she had borrowed (the necklace) from Asma').