مریض کو دم کرنے کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , زہیر بن حرب , ابن ابی عمر ابن ابی عمر سفیان , عبد سعید عمرہ عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اشْتَکَی الْإِنْسَانُ الشَّيْئَ مِنْهُ أَوْ کَانَتْ بِهِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرْحٌ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعِهِ هَکَذَا وَوَضَعَ سُفْيَانُ سَبَّابَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ رَفَعَهَا بِاسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا لِيُشْفَی بِهِ سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ يُشْفَی و قَالَ زُهَيْرٌ لِيُشْفَی سَقِيمُنَا
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن ابی عمر ابن ابی عمر سفیان، عبد سعید عمرہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جب کسی انسان کے کسی عضو میں کوئی تکلیف ہوتی یا پھوڑا یا زخم ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگلی اس طرح رکھتے اور سفیان نے اپنی شہادت کی انگلی زمین پر رکھی پھر اسے اٹھا کر فرمایا بِاسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا لِيُشْفَی بِهِ سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا، اللہ ( عزوجل) کے نام سے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے کسی کے لعاب سے ہمارے رب کے حکم سے ہمارا مریض شفا پائے گا اور زہیر کی روایت میں ہے تاکہ ہمارے مریض کو شفا دی جائے۔
'A'isha reported that when any person fell ill with a disease or he had any ailment or he had any injury, the Apostle of Allah (may peace be upon him) placed his forefinger upon the ground and then lifted it by reciting the name of Allah (and said): The dust of our ground with the saliva of any one of us would serve as a means whereby our illness would be cured with the sanction of Allah.