نظر لگنے پھنسی یرقان اور بخار کے لئے دم کرنے کے استحباب کے بیان میں
راوی: ابوربیع سلیمان بن داؤد محمد بن حرب محمد بن ولید زبید زہری , عروہ بن زبیر , زینب بن ام سلمہ زینب بنت ام سلمہ
حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِجَارِيَةٍ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی بِوَجْهِهَا سَفْعَةً فَقَالَ بِهَا نَظْرَةٌ فَاسْتَرْقُوا لَهَا يَعْنِي بِوَجْهِهَا صُفْرَةً
ابوربیع سلیمان بن داؤد محمد بن حرب محمد بن ولید زبید زہری، عروہ بن زبیر، حضرت زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لڑکی کو ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں دیکھا جس کے چہرے پر چھائیاں تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ نظربد کی وجہ سے ہے پس اسے دم کرو اور اس کے چہرے پر زردی یرقان کی تھی۔
Umm Salama, the wife of Allah's Apostle (may peace be upon him), reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) said to a small girl in the house of Umm Salama that he had been seeing on her face black stains and told her that that was due to the influence of an evil eye, and he asked that she should be cured with the help of incantation (hoping) that her face should become spotless.