صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ سلام کرنے کا بیان ۔ حدیث 1245

ہر بیماری کے لئے دوا ہے اور علاج کرنے کے استحباب کے بیان میں

راوی: ہارون بن معروف , ابوطاہر ابن وہب , عمرو بکیر عاصم بن عمر بن قتادہ , جابر

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَأَبُو الطَّاهِرِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ بُکَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَادَ الْمُقَنَّعَ ثُمَّ قَالَ لَا أَبْرَحُ حَتَّی تَحْتَجِمَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ فِيهِ شِفَائً

ہارون بن معروف، ابوطاہر ابن وہب، عمرو بکیر عاصم بن عمر بن قتادہ، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مُقَنَّعَ کی عیادت کی پھر کہا جب تک تم پچھنے نہ لگواؤ میں یہاں سے نہ جاؤں گا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اس میں شفاء ہے۔

Jabir reported that he visited Muqanna' and then said: I will not go away unless you get yourself cupped, for I heard Allah's Messenger (may peace be upon him) say: It is a remedy.

یہ حدیث شیئر کریں