جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے باب میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , ہشام , ابوزبیر , جابر
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَمْسِکُوا عَلَيْکُمْ أَمْوَالَکُمْ وَلَا تُعْمِرُوهَا فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَبَعْدَ مَوْتِهِ
محمد بن عبدالاعلی، خالد، ہشام، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے لوگو! تم سنبھال رکھو اپنے مال میں اور عمریٰ نہ کیا کرو ان مالوں میں پھر جو شخص عمریٰ کرے گا کسی چیز میں دوسرے کے واسطے تو اس کی زندگی بھر کے لئے وہ چیز ہو جائے گی جب تک کہ وہ شخص زندہ رہے اور اس کے مرنے کے بعد بھی وہ چیز اس شخص کی ہے۔
Hisham narrated from Abu Az-Zubair, from Jabir, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Hold on to your wealth and do not give it on the basis of Umra. For whoever is given something on the basis of ‘Umra for the rest of his life, it belongs to him for the rest of his life and after his death.” (Sahih)