سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1142

حج کا احرام فسخ کرنا۔

راوی: محمد بن صباح , ابوبکر بن عیاش , ابی اسحق , براء بن عازب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فَأَحْرَمْنَا بِالْحَجِّ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّةَ قَالَ اجْعَلُوا حِجَّتَکُمْ عُمْرَةً فَقَالَ النَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ أَحْرَمْنَا بِالْحَجِّ فَکَيْفَ نَجْعَلُهَا عُمْرَةً قَالَ انْظُرُوا مَا آمُرُکُمْ بِهِ فَافْعَلُوا فَرَدُّوا عَلَيْهِ الْقَوْلَ فَغَضِبَ فَانْطَلَقَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَی عَائِشَةَ غَضْبَانَ فَرَأَتْ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ فَقَالَتْ مَنْ أَغْضَبَکَ أَغْضَبَهُ اللَّهُ قَالَ وَمَا لِي لَا أَغْضَبُ وَأَنَا آمُرُ أَمْرًا فَلَا أُتْبَعُ

محمد بن صباح، ابوبکر بن عیاش، ابی اسحاق ، حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے حج کا احرم باندھا جب مکہ پہنچے تو آپ نے فرمایا اپنے حج کو عمرہ بنا ڈالو لوگوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم نے حج کا احرام باندھا تھا۔ اب ہم اسے عمرہ کیسے بنائیں فرمایا دیکھتے جاؤ جو حکم میں تمہیں دیتا جاؤں کرتے جاؤ۔ لوگوں نے آپ کی اس بات کو قبول نہ کیا تو آپ ناراض ہو کر چل دئیے پھر غصہ کی حالت میں عائشہ کے پاس آئے انہوں نے آپ کے چہرہ انور پر غصہ کے آثار دیکھ کر کہا کہ جس نے آپ کو غصہ دلایا اللہ اسے غصہ دلائے۔ فرمایا مجھے غصہ کیوں نہ آئے جبکہ میں ایک بات کا حکم دے رہا ہوں اور میرا حکم مانا نہیں جارہا۔

It was narrated that Bara' bin 'Azib said: "The Messenger of Allah and his Companions came out to us and we entered Ihriim for Hajj. When we came to Makkah, he said: 'Make your Hajj (to) 'Umrah.' The people said: '0 Messenger of Allah, we have entered lhram for Hajj, how can we make it 'umrah?' He said: 'Look at what I command you to do, and do it.' They repeated their question and he got angry and went away. Then he entered upon "Aishah angry and she saw anger in his face, and said: 'Who has made you angry? May Allah vex him!' He said: 'Why should I not get angry, when I give a command and it is not obeyed?''' (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں