جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 653

اس بارے میں کہ چھینکنے والے کے جواب میں کیا کہا جائے

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر سے وہ شعبہ سے وہ ابن ابی لیلی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ قَالَ هَکَذَا رَوَی شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ ابْنُ أَبِي لَيْلَی يَضْطَرِبُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ أَحْيَانًا عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَقُولُ أَحْيَانًا عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر سے وہ شعبہ سے وہ ابن ابی لیلی سے اس سند سے اسی کی مانند حدیث نقل کرتے ہیں۔ شعبہ بھی اسے ابن ابی لیلی وہ ابوایوب سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ ابن ابی لیلی کو اس روایت میں اضطراب ہے۔ اس لئے کہ ابن ابی لیلی کبھی ابوایوب سے اور کبھی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں