اس بارے میں کہ کسی کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنا مکروہ ہے
راوی: حسن بن علی خلال , عبدالر رزاق , معمر , زہری , سالم , ابن عمر
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُقِمْ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ قَالَ وَکَانَ الرَّجُلُ يَقُومُ لِابْنِ عُمَرَ فَلَا يَجْلِسُ فِيهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
حسن بن علی خلال، عبدالر رزاق، معمر، زہری، سالم، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص اپنے کسی بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ نہ بیٹھے۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگ جب ابن عمر کو دیکھتے تو ان کے لئے جگہ خالی کر دیتے لیکن ابن عمر ان کی جگہ نہ بیٹھتے۔
Hasan ibn Ali Khallal reported it from Abdur Razzaq, from Ma’mar, from Zuhri, from Saalim, from Ibn Umar (RA) that Allah’s Messenger (SAW) said, “None of you must remove his brother from his seat and sit down there himself.”