بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ دے سکے اس کے بیان میں
راوی: اسحاق بن ابراہیم , وکیع , شعبہ , قتادة , انس
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ فَقَالَ مَا هَذَا فَقِيلَ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
اسحاق بن ابراہیم، وکیع، شعبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک دن گوشت پیش کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیسا ہے یہ گوشت؟ لوگوں نے یعنی گھر والوں نے عرض کیا بریرہ کو کسی شخص نے صدقہ دیا تھا یہ بات سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صدقہ بریرہ کے واسطے تھا اور ہمارے واسطے ہدیہ اور تحفہ ہے۔
It was narrated from Anas that some meat was brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said:
“What is this?” “It was said: “It was given in charity to Barirah.” He said: “It is charity for her and a gift for us.” (Sahih)