کئی آدمیوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی
راوی: قتیبہ بن سعید , یعقوب , اسکندر , عمرو بن مطلب , جابربن عبداللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْإِسْکَنْدَرَانِيَّ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الْمُطَّلِبِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَضْحَی بِالْمُصَلَّی فَلَمَّا قَضَی خُطْبَتَهُ نَزَلَ مِنْ مِنْبَرِهِ وَأُتِيَ بِکَبْشٍ فَذَبَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ وَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَکْبَرُ هَذَا عَنِّي وَعَمَّنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي
قتیبہ بن سعید، یعقوب، اسکندر، عمرو بن مطلب، حضرت جابربن عبداللہ سے روایت ہے کہ عیدالضحی کے موقعہ پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عید گاہ میں موجود تھا۔ جب آپ خطبہ سے فارغ ہوئے تو منبر سے اترے اور آپ کے پاس ایک مینڈھا لایا گیا۔ آپ نے اسے اپنے دست مبارک سے ذبح کیا اور فرمایا بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَکْبَرُ یہ میری طرف سے ہے اور میری امت میں اس شخص کی طرف سے ہے جس نے قربانی نہیں کی۔
Narrated Jabir ibn Abdullah:
I witnessed sacrificing along with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) at the place of prayer. When he finished his sermon, he descended from his pulpit, and a ram was brought to him. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) slaughtered it with his hand, and said: In the name of Allah, Allah, is Most Great. This is from me and from those who did not sacrifice from my community.