سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ قربانی کا بیان ۔ حدیث 1046

قربانی کے گوشت کو رکھ چھوڑنا

راوی: قعنبی , مالک , عبداللہ بن ابی بکر , عمرۃ بنت عبدالرحمن , عائشہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَی فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادَّخِرُوا الثُّلُثَ وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ قَالَتْ فَلَمَّا کَانَ بَعْدُ ذَلِکَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ کَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ وَيَجْمُلُونَ مِنْهَا الْوَدَکَ وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الْأَسْقِيَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا ذَاکَ أَوْ کَمَا قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَهَيْتَ عَنْ إِمْسَاکِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا نَهَيْتُکُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ عَلَيْکُمْ فَکُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا

قعنبی، مالک، عبداللہ بن ابی بکر، عمرۃ بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بقر عید کے موقعہ پر جنگل کے رہنے والے کچھ لوگ آئے۔ آپ نے لوگوں سے فرمایا تین دن کی ضرورت کے بقدر گوشت رکھ لو اور باقی صدقہ کر دو۔ اس کے بعد لوگوں نے آپ سے عرض کیا یا رسول اللہ! اس سے پہلے لوگ اپنی قربانیوں سے نفع اٹھاتے تھے۔ ان کی چربی اٹھا رکھتے اور ان کی کھالوں کی مشکیں بناتے۔ آپ نے فرمایا تو اب کیا بات ہوئی؟ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اب آپ نے تین دن سے زائد گوشت رکھنے کی ممانعت فرما دی۔ آپ نے فرمایا میں نے تو محض اس لئے منع فرمایا تھا کہ کچھ مسکین لوگ جنگل سے آگئے تھے لہذا اب تم گوشت کھاؤ صدقہ دو اور جمع کر کے بھی رکھ سکتے ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں